khursheed shah

پیپلز پارٹی کے انوارالحق کے نام پر تحفظات”نگران وزیراعظم کیلئے کسی اور کا انتخاب بہتر ہوتا“

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی نے انوارالحق کاکڑ کی نگران وزیراعظم تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی پی نے کمیٹی کے ساتھ ملکر 5نام دیے تھے ،جہاں سے بھی نام آیا ہمیں اچھے کی امید رکھنی چاہیے،انتخابات میں تاخیر کے خدشات تو پہلے دن سے ہیں ،ہمیں علم نہیں تھا کہ انوارالحق کاکڑ کا نام آئے گا ،بہتر ہوتا کہ ہم نگران وزیراعظم کیلئے کسی اور شخص کا انتخاب کرتے،انوارالحق شفاف الیکشن یقینی بنانے میں کامیاب ہوئے تو انہیں یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کامیاب انوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں