imran khan

جائے نماز،انگریزی ترجمہ قرآن فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف کی اڈیالہ جیل منتقلی اور سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر عدالت نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے پانچ صفحات پر مشتمل حکمنامہ جاری کیا ،عدالت نے قانون کے مطابق وکلا اور خاندان کے افراد سے ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے،عدالت نے عمران خان کو جائے نماز اور قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔گھر کا کھانا فراہم کرنے کی استدعا پر عدالت نے آئیندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جناح ہاﺅس حملہ کیس خدیجہ شاہ،صنم ،طیبہ اور افشاں کے ریمانڈ میں توسیع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں