لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی مشکل ترین منگول ڈربی ریس میں پاکستانی گھڑ سواروں نے تاریخ رقم کردی
نجی ٹی وی کے مطابق ایک ہزار کلومیٹر پر محیط منگول ڈربی ریس میں شریک 4 پاکستانی گھڑ سواروں نے پوزیشنز حاصل کیں، معظم حیات خان نے پانچویں اورڈاکٹر فہد جمیل، ڈاکٹر عمر حیات اور عمیر قائمخانی نے مشترکہ طور پر ساتویں پوزیشن حاصل کی ۔ڈربی ریس میں شریک 50 رائیڈرز کا تعلق امریکا، انگلینڈ، اسپین، کینیا، سویڈن، جرمنی، پاکستان، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن اور کینیڈا سے تھا، ، سویڈن کی لِنڈا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں : بنگلہ دیش ، آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی چین کے تعمیر کردہ پدما برج پر رونمائی