کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کی وفاقی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی ملک میں سونا مزید مہنگا ہو گیا،فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اڑان مسلسل جاری
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار800 روپے کاہوگیا۔10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 91 ہزار 15روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1922 ڈالر کا ہوگیا۔دوسری طرف پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے، 100 انڈیکس 431 پوانٹس کمی سے 47 ہزار 795 پر پہنچ گیا ہے۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 900 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے بعد 48 ہزار 227 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔