لاہور (عابد ڈار سے) صوبائی کابینہ نے موٹر وہیکلز رولز میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے ،یہ ترامیم موٹرڈیلرز ایسوسی ایشن کی مشاورت سے کی گئیں ہیں جس کے بعد اب گاڑی کی ملکیت (اونرشپ)کی منتقلی مزید آسان ہوگئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ارکان قومی اسمبلی کیلئے الوداعی عشائیہ، کھانوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
ترامیم سے قبل گاڑی بیچنے اور خریدنے والے کو ملکیت کی منتقلی کے لیے اکٹھے بائیو میٹرک کرانا ہوتی تھی، لیکن نئی ترامیم کے بعد اب صرف گاڑی بیچنے والا بائیو میٹرک کرا کے ملکیت منتقلی کی درخواست دے گا، اس دن کے بعد ایک ماہ یعنی تیس دن کے اندر اندرخریدار مقررہ فیس اداکر کے اپنی بائیو میٹرک کراسکے گااور یوں گاڑی اس کے نام ٹرانسفر ہوجائے گی ۔ محکمہ ایکسائز کے ترجمان نے پاکستان ٹائم کو بتایا کہ مقررہ وقت پر گاڑی اپنے نام ٹرانسفر نہ کروانے پر خریدار کوہرماہ دس ہزار روپے جرمانہ ہوگا، پھر چار ماہ تک بائیو میٹرک نہ ہونے پر جرمانہ کے ساتھ نئے سرے سے دونوں فریقین کو بائیو میٹرک کروانا ہوگی ۔