ایک سال میں آٹا، دالیں، تیل اور گھی سمیت مرغی کی قیمتوںکتنا اضافہ ہوا؟ پریشان کن اعداد شمار سامنے آگئے

ایک سال میں آٹا، دالیں، تیل اور گھی سمیت مرغی کی قیمتوںکتنا اضافہ ہوا؟ پریشان کن اعداد شمار سامنے آگئے

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر) اشیائے خور دونوش کی قیمتوں کا ایک سال قبل کی قیمتوں سے موازنہ کیا جائے تو آٹا،چاول، دالوں،کھانے کے تیل اور گھی سمیت گوشت مرغی کی قیمتوں میں دو سو فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق کے مطابق پندرہ ماہ میں گھی کی قیمت دو سو روپے اضافے سے 550 روپے فی کلو اور کھانے کا تیل 200روپے اضافے سے 600 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ارکان قومی اسمبلی کیلئے الوداعی عشائیہ، کھانوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
اپریل 2022 میں دال ماش 248 روپے ،اب 252روپے اضافے سے 500روپے فی کلو جبکہ دال چنا 158 روپے تھی جو اب 62روپے اضافے سے 220روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
سال 2022 میں کالا چنا 150روپے فی کلو تھا اور اب 60روپے اضافے سے 220روپے فی کلو ہوگیا ، چاول باسمتی 200روپے فی کلو تھا جو اگست 2023میں 175روپے اضافے سے 375 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔چینی 80روپے فی کلو تھی 70 روپے اضافے سے 150 روپے فی کلو ہو چکی ہے جبکہ چائے کی پتی اپریل 2022میں ایک ہزار روپے فی کلو تھی400روپے اضافے سے 1400روپے فی کلو گرام ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں