بنگلہ دیش ، آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی چین کے تعمیر کردہ پدما برج پر رونمائی

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی کی چین کے تعمیر کردہ پدما برج پر رو نمائی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ کیلئے کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ ہونے کے بعد دفتر خارجہ کی وضاحت بھی آگئی

پاکستان ٹائم کے مطابق 27 جون سے شروع ہونے والی آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی 18 ممالک اور خطوں کا دورہ کرے گی جن میں کویت، بحرین، ملائیشیا،امریکہ،نائجیریا،یوگنڈا،فرانس، اٹلی اور میزبان ملک بھارت شامل ہیں۔ ورلڈ کپ 2023 اکتوبر اور نومبر کے دوران بھارت میں منعقد ہو گا۔دورے کے افتتاحی روز بنگلہ دیش میں آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کا آفیشل فوٹو شوٹ پدما برج کے سروس ایریا میں کیا گیا۔یہ فن تعمیر کا شاہکار پل بنگلہ دیش کے شمال مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں کو جوڑنے والے دریائے پدما پر قائم ہے۔یہ مجوزہ ٹرانس ایشین ریلوے نیٹ ورک میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 6.15 کلومیٹر پر پھیلے اس پل کی تعمیر کی قیادت چائنہ ریلوے میجر برج انجینئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے کی تھی اور ٹریفک کے لئے اس کا افتتاح گزشتہ سال جون میں کیا گیا تھا۔ یہ بنگلہ دیش کی تاریخ میں بنیادی ڈھانچے کی سب سے اہم اور چیلنجنگ کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرفراز نواز کی 6 سال سے بند پنشن بحال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں