اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سول ایوی ایشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ کی آﺅٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر جاری کر دیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ آﺅٹ سورسنگ ٹینڈر کیلئے پانچ ہزار ڈالر فیس درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہو گی،آﺅٹ سورسنگ میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 8نومبر بتائی گئی ہے۔اسلام آباد ائیرپورٹ کو پندرہ سال کیلئے آﺅٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈالر کی قیمت میں کمی