ورلڈ کپ کیلئے کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ ہونے کے بعد دفتر خارجہ کی وضاحت بھی آگئی

ورلڈ کپ کیلئے کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ ہونے کے بعد دفتر خارجہ کی وضاحت بھی آگئی

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر ) ورلڈ کپ کیلئے کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ ہونے کے بعد دفتر خارجہ کی وضاحت بھی آگئی اور اس اقدام کو مثبت سوچ کی عکاسی قراردیا گیا۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کاکہنا تھاکہ پاکستان بھارت کی طرح کھیلوں کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہتا، ورلڈ کپ کیلئے کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ پاکستان کی مثبت سوچ کا عکاس ہے۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ فیصلہ پاکستان کے اس مقف کا عکاس ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے علیحدہ رکھنا چاہئے، پاکستان کی مثبت اور تعمیری سوچ بھارت سے بالکل مختلف ہے، جس نے کھیلوں پر سیاست کرتے ہوئے ایشیا کپ میں شرکت کیلئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے اور پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں