استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)بلند آواز میں میوزک لگانے والا38سالہ شخص اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا اور قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق استنبول میں موٹر سائیکل سوارشخص نے کار سوار کو میوزک کی آواز کم کرنے کو کہا جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور موٹر سائیکل سوار شخص نے جاتے جاتے کار سوار کو چاقو مار دیا جسے دوسرے راہگیر شدید زخمی حالت میں ہسپتال لائے تاہم وہ دوران علاج چل بسا جبکہ قاتل آخری اطلاعات تک پکڑا نہیں جاسکا۔
