kidneys problem

سوڈا مشروب، بسکٹ اور کیک سے گردے کی پتھری

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) بسکٹ، کیک اور سوڈا مشروبات کازیادہ استعمال گردوں میں پتھری کے خطرات میں اضافہ کرتاہے۔
ایک تحقیق کے مطابق زیادہ مقدار میں چینی کی کھپت (عام طور پر جو پروسیسڈ غذاوں میں ہوتی ہے) اس مرض میں مبتلا کرنے کے امکانات کوبڑھا تی ہے۔گردے کی پتھری کا سبب خون بنانے والے کرسٹل میں موجود فضلا بنتا ہے، وقت کے ساتھ یہ کرسٹل سخت پتھر کی شکل اختیار کر سکتے ہیں اور مریض شدید تکلیف اور گردے کے انفیکشن میں مبتلا ہوسکتا ہے۔نئی تحقیق میں پہلی بار بتایا گیا ہے کہ چینی سے بھرپور غذائیں جیسے کہ مشروبات، مٹھائیاں، آئس کریم، کیک اور کوکیز اس بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرات میں اضافہ کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سبزی خور کے ہڈی ٹوٹنے کے چانس 50فیصد زیادہ

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں