بے وفائی کی خبروں کے بعد باکسرعامرخان کا اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ

بے وفائی کی خبروں کے بعد باکسرعامرخان کا اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ

لندن (سپورٹس رپورٹر ) کچھ ہفتے قبل معروف ماڈل کیساتھ رومانوی میجسز کے تبادلے کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دے دی، اس سے پہلے اطلاعات تھیں کہ دونوں الگ الگ رہ رہے ہیں۔

میڈیا اطلاعات کے مطابقعامرخان نے اپنی اہلیہ کو خوبصورت مرسڈیزبینزجی ویگن تحفے میں دی ہےجس کی تصاویرانہوں نے سوشل میڈیا پربھی شئیر کی ہیں، ساتھ ہی اپنی اہلیہ کیلئے ایک پیاربھرا پیغام بھی لکھاکہ فریال مخدوم کے لیے چھوٹا سا تحفہ! میں جانتا ہوں کہ وہ جی ویگنوں سے کتنی محبت کرتی ہے اس لیے میں اسے سرپرائزدینا چاہتا تھا، امید ہے آپ پسند کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں