نوشہرو فیروز (وقائع نگار ) پڈعیدن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،علامہ اقبال ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی کہ پڈ عیدن کے قریب دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ حادثے کے باعث ٹریک متاثر ہوا ہے اور کراچی سے پنجاب جانے والی فرید ایکسپریس کو کوٹ لالو ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات کب ہوں گے؟اعظم نذیر تارڑ نے کھل کر بتاتے ہوئے تمام غلط فہمیاں دور کر دیں