نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک) ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتنوانے والے لیونل میسی نے ریکارڈ کی دوڑ میں سٹار فٹبالر کرسیٹانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر سب سے زیادہ ٹائٹلز جیتنے والے پلیئرز کی فہرست جاری کی ہے،فہرست کے مطابق انٹرمیامی کلب کے میسی پہلے نمبر براجمان ہیں انہوں نے ٹیمز کو 41 ٹائٹلز جتنوانے میں اپنا کردار ادا کیا۔فہرست میں دوسرے نمبر سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانورونالڈو ہیں، جنہوں نے 40 ٹائٹلز اپنی ٹیمزجتوائےہیں۔پولینڈ کے رابرٹ لیوینڈوسکی 9، فرانس کے کیلان ایمباپے 5 جبکہ بزایلی کپتان نیمار جونئیر نے 4 ٹائٹلز نے اپنی ٹیمز کوجتوائے ہیں۔
