اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) حکومتی مدت کے ختم ہوتے ہوتے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر وزیراعظم شہبازشریف کا ردعمل بھی آگیا۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مجبوری میں کرنا پڑا، دو تین ماہ میں کئی بار پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں ایک دوبار قیمت بڑھائی،پیٹرول کی قیمت کا دار و مدار عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پر ہے،بدقسمتی سے اس مرتبہ پیٹرول کی قیمت عالمی منڈی میں آسمان پر چلی گئی،کون چاہتا ہے کہ اپنا سیاسی اثاثہ ضائع کرے لیکن یہ بات ریاست کی ہے ، آئی ایم ایف معاہدے کی شرط ہے بجٹ میں محفوظ سبسڈی کے سوا سبسڈی نہیں دے سکتے۔
