vegetarian

سبزی خور کے ہڈی ٹوٹنے کے چانس 50فیصد زیادہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وہ خواتین و حضرات جو سبزی پر مشتمل غذا پر انحصار کرتے ہیں ان میں ہڈی ٹوٹنے کے خطرات 50 فی صد زیادہ ہوتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ سبزی خوروں کو گوشت خوروں کی نسبت کولہے کی ہڈی فریکچر ہونے کے اضافی خطرات کا سامنا ہوتا ہے۔جرنل بائیو میڈ سینٹرل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ سبزی خوروں میں گوشت خوروں کی نسبت کولہے کی ہڈی فریکچر ہونے کی شرح 50 فی صد زیادہ ہوتی ہے۔سبزی خور افراد گوشت خور افراد کی نسبت تجویز کردہ پروٹین کی مقدار سے 17 فی صد کم پروٹین حاصل کر پاتے ہیں،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سبزی خور افراد اگر پروٹین کی مطلوبہ مقدار کھنے میں لیں تو وہ اس مسئلہ سے بچ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صحت کارڈ کا استعمال کون سے افراد کر سکیں گے؟نئی پالیسی سامنے آگئی

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں