پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافے پر شیخ رشید نے بھی تنقید کے نشتر چلادیئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافے پر شیخ رشید نے بھی تنقید کے نشتر چلادیئے

راولپنڈی (وقائع نگار) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک ہونیوالی تبدیلیوں پر سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا ردعمل بھی آگیا اور ان کاکہناتھاکہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ شاہ خرچ کابینہ کا آخری بڑا تحفہ ہے، غریب نے معاشی طور پر مرنا ہے یا حکومت کا سیاسی قبرستان بنانا ہے، اس کی شروعات ہو چکی ،ستمبر غریب کے لئے مزید ستمگر ہوگا، حکمران الیکشن سے فرار ہونے کے بہانے ڈھونڈیں گے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کاکہناتھاکہ ’ بڑا بھائی چھوٹے بھائی پر اعتماد نہیں کر رہا تو قوم ان پر کیسے اعتماد کر سکتی ہے، سیاست کا دل نہیں ہوتا دکان ہوتی ہے اور دل کی بات دل والا سمجھتا ہے دکان والا نہیں، باجوڑ میں 50 آدمیوں کی شہادت نے دنیا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے مزید ڈرا دیا ہے،ساری دنیا کے درمیان سرمایہ کاری کا مقابلہ ہے لیکن پاکستان میں ڈر اور خوف کی فضا ہے، پاکستان کا اپنا سرمایہ کار بنگلہ دیش اور افریقہ میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، 10 لاکھ بلاصلاحیت نوجوان ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں کیونکہ پاکستان میں طاقت کا سرچشمہ عوام نہیں، آئین و قانون کی کوئی حیثیت اور اہمیت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں