پیرس اولمپکس، پاکستانی گھڑسوار عثمان خان نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

پیرس اولمپکس، پاکستانی گھڑسوار عثمان خان نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

پیرس(سپورٹس ڈیسک) پیرس اولمپکس کیلئے پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان نے کوالیفائی کرلیا، انہوں نے آئرلینڈ میں ہونیوالے ایکیوسٹرئین مقابلوں میں کوالیفائینگ معیار حاصل کیا۔ بتایاگیا ہے کہ اس سے قبل عثمان خان نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کیا تھا تاہم حادثہ کی وجہ سے عثمان ان مقابلوں میں شرکت نہ کرسکے تھے ۔وہ اولمپک ایکیوسٹرین کیلئے کوالیفائی کرنے والے واحد پاکستانی ہیںجنہوں نے ایشین گیمز کیلئے بھی کوالیفائی کیا تھا تاہم پی ای ایف نے بروقت ایشین گیمز میں عثمان کی انٹری کی تصدیق نہیں کی جس کی وجہ سے وہ شریک نہ ہوسکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں