لاہور گورنر ہاوس میں 1263میگاواٹ کے پاور پلانٹ کا افتتاح ہوگیا

لاہور گورنر ہاوس میں 1263میگاواٹ کے پاور پلانٹ کا افتتاح ہوگیا

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) سابق دورحکومت میں لاہورکے گورنر ہائوس کو تعلیمی اداروں میں بدلنے کے دعوے ہوتے رہے لیکن اس پر عمل نہ ہوسکا، اب وزیراعظم شہبازشریف نے گورنرہاوس میں1263میگاواٹ کے پاور پلانٹ کاافتتاح کردیا۔ مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اورسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف کوترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جس میں پاورپلانٹ بھی شامل تھا۔اس موقع پر وزیراعظم کاکہنا تھاکہ ماضی میں بھی پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلا گیا، لوڈشیڈنگ کاجن بے قابو ہوگیا تھا لیکن پھر نوازشریف نے اقتدارمیں آکر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور قوم کواندھیروں سے نکالا، وافر مقدار میں بجلی پیدا کی جس سے قوم نے سکھ کا سانس لیا اور فیکٹریوں کا رکا ہوا پہیہ دوبارہ چلا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں