لندن(بیورو رپورٹ)ماڈل گرل سمیرا سے تصاویر اور میسجز کے تبادلے کا سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم کا ازدواجی تعلق خطرے میں پڑ گیا ہے تاہم دوسری طرف عالمی شہرت یافتہ باکسرعامر خان نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ بے وفائی ان خواتین کی وجہ سے ہوئی جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست پیغامات کے ذریعے ان سے رابطہ شروع کیا،میں نے دی سن (برطانوی میڈیا) سے بات کی غلطی کا اعتراف کر کے فریال مخدوم سے معافی مانگی،وہ قصور وار نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2026 ،ایشین کوالیفائرز شیڈول بارے اہم خبر آ گئی
رپورٹ کے مطابق ماڈل گرل سمیرا کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد باکسر عامر خان اور انکی اہلیہ فریال مخدوم ایک دوسرے سے علیحدہ رہ رہے ہیں۔ماڈل گرل سمیرا کے ساتھ ٹیکسٹ میسجز اور تصاویر کا سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد سے باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان ازدواجی تعلق پر خطرات منڈلانے لگے ہیں۔عامر خان اور فریال کبھی دبئی اور کبھی لندن میں علیحدہ علیحدہ گھروں میں وقت گزار رہے ہیں اور فریال مخدوم یہ سوچ رہی ہیں کہ انہیں عامر خان کے ساتھ 10 سالہ ازدواجی تعلق کو ختم کرنا چاہیے یا نہیں؟عامر خان کی جانب سے اپنی اہلیہ سے معافی کے بعد بھی اس خوبصورت جوڑے کی علیحدگی کی خبریں گردش میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:طوبی انور نے نئے شادی شدہ جوڑوں کو زندگی گزارنے کا بہترین مشورہ دیدیا
عامر خان فیملی کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ فریال مخدوم اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کے لیے وقت لے رہی ہیں کیونکہ وہ اس وقت اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہیں اور سوچ رہی ہیں کہ وہ عامر خان سے کس طرح علیحدہ رہ کر بچوں کی پرورش کر سکتی ہیں۔اس حوالے سے باکسر عامر خان سے بھی رابطہ کیا گیا جس پر انہوں نے ماڈل گرل سمیرا سے رابطے کا اعتراف کرتے ہوئے شرمندگی کا اظہار کیا۔فریال مخدوم نے عامر خان کا سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد ابتدا میں اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ماڈل گرل سمیرا کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا کیونکہ ماڈل سمیرا نے دعویٰ کیا تھا کہ عامر خان نے ان سے کہا کہ ان کی فریال کے ساتھ شادی ایک بزنس ڈیل تھی۔