اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)ہمسایہ برادر ملک چین نے پاکستان کے لئے اپنا سفیر نامزد کردیا ہے ،یہ عہدہ کتنے عرصے سے خالی تھا ؟جان کر پاکستانیوں کے لئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:تائیوان کیلئے 345 ملین ڈالر کا فوجی پیکیج،امریکہ چین کشیدگی میں اضافہ
”پاکستان ٹائم“کے مطابق چین نے چھ ماہ بعد پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کردیا، نامزد سفیر جیانگ ڑائی ڈانگ چین کے ڈپلومیٹک سروس کے سینئر آفیسر ہیں۔رواں سال کے آٓغاز میں چین کے سابق سفیرنانگ رانگ کی واپس بیجنگ روانگی کے بعد چین نے 6 ماہ بعد بالآخر پاکستان کے لیے جیانگ ڑائی ڈانگ کو نیا سفیر نامزد کر دیا ہے۔نانگ رانگ کی واپسی کے بعد سے پاکستان میں چین کے سفیر کا عہدہ خالی تھا۔ذرائع کے مطابق جیانگ ڑائی ڈانگ چین کے ڈپلومیٹک سروس کے سینئر آفیسر ہیں جنہیں وائس فارن منسٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔نانگ رانگ کی واپسی کے بعد سے مس پانگ چن شوئی بطور ناظم الامور ہی سفارت خانہ چلا رہی ہیں۔چین کے لیے نامزد پاکستان کے نئے سفیر خلیل ہاشمی بھی بیجنگ جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیل ہاشمی ستمبر میں چین مین بطور سفیر پاکستان چارج سنبھال لیں گے۔