اسلام آباد(کامرس ڈیسک)بینک سے رقوم نکلوانے والے نان فائلرز پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کر دیا گیا، ٹیکس ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والوں سے لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4800سے تجاوزکرگئی
ایف بی آر سرکلر کے مطابق بینک سے 50 ہزار روپے تک رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح صفر ہوگی، 50 ہزار 500 روپے تک رقم نکلوانے پر 303 روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق 55 ہزار روپے نکلوانے پر 330 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا، 75 ہزار روپے نکلوانے والے نان فائلرز سے 450 روپے ٹیکس لیا جائے گا۔