لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نواسہ رسول اور شہدا کربلا کی یاد میں جلوس اور مجالس کا اہتمام ،ملک بھر میں 9ویں محرم کے جلوس برآمد،سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سمیت متعدد شہروں میں جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کیلئے موبائل فون سروس بند کر دی گئی ،اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے کئی شہروں میںموبائل سگنلز معطل کر دیے گئے،موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی بھی لگا دی گئی،اہل بیت کی یاد میں گلی محلوں میں پانی اور شربت کی سبیلیں اور لنگر کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب بھر میں آئیندہ 2دن موسلادھار بارش