پی آئی اے اور ایف بی آر کے درمیان معاملات طے پا گئے،اکائونٹس کی جلد بحالی متوقع

پی آئی اے اور ایف بی آر کے درمیان معاملات طے پا گئے،اکائونٹس کی جلد بحالی متوقع

کراچی(کامرس رپورٹر) پی آئی اےاور ایف بی آر کے درمیان اکاؤنٹس کی بحالی کے لیے معاملات طے پا گئے جس کے بعد بینک اکاؤنٹس جلد بحال ہونے کا امکان ہے ،گزشتہ روز ایف بی آر نے دوارب روپے سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی پر اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے۔ ترجمان پی آئی اے نے اکاؤنٹس بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکاؤنٹس بحالی کے لئے ایف بی آر سے حکومتی سطح پر رابطے جاری ہیں، اکاؤنٹس بندش کے باوجود راحال فضائی آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4800سے تجاوزکرگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں