ٹریکٹر ٹرالی کی بجائے پیدل جلوس لے جانے پر اعتراض، نوشہروفیروز میں تکرار، شہر بند کرانا پڑگیا

ٹریکٹر ٹرالی کی بجائے پیدل جلوس لے جانے پر اعتراض، نوشہروفیروز میں تکرار، شہر بند کرانا پڑگیا

نوشہرو فیروز(وقائع نگار )نوشہرو فیروز میں محرم الحرام کے ماتمی جلوس کے روٹ پر دومسلک کے لوگوں میں تکرار اور پھر ہنگامہ آرائی کے بعد شہربند کرنا پڑگیا جبکہ پولیس کے علاوہ رینجرز بھی متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ۔ پاکستان ٹائم کو بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقے پھل میں پرانے ناکہ کے پاس مختلف گاؤں سے آنے والے8 محرم الحرام کے جلوس کے عزا داروں کی جانب سے روٹ پرمٹ کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کی بجائے پیدل جلوس لے جانے پر سنی گروپ نے اعتراض کیا جس کے بعد دونوں جانب سے نعرے بازی کی گئی اور ایک دوسرے پر پتھراؤکیا، اس ہنگامہ آرائی میں کئی افراد زخمی ہوگئے ، مذکورہ واقعے کے بعد ہوائی فائرنگ سے شہر بند ہوگیا جبکہ دونوں گروپ ایک دوسرے پر پہل کرنے کے الزامات لگاتے رہے۔ بتایاگیا ہے کہ بعدازاں اعلیٰ حکام نے فریقین سے مذاکرات کیئے جس سے صورت حال میں بہتری اور کشیدگی میں کمی آچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علی محمد خان کی رہائی کا حکم ،غیر قانونی گرفتاری پر ڈپٹی کمشنر طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں