کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی شاہینوں نے ایک بار پھر لنکا ڈھا دی،دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کولمبو ٹیسٹ میں شاہینوں نے ایک اننگز اور 222رنز سے فتح اپنے نام کر لی ،نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7وکٹیں حاصل کر کے فتح میں کردار ادا کیا،نسیم شاہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پہلی سیریز میں پاکستان کامیاب ہو گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : ایشین انڈر 16والی بال پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح ،سیمی فائنل میں پہنچ گیا