توشہ خانہ کیس عمران خان کے پیش نہ ہونے پر جج برہم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ،عمران خان کے پیش نہ ہونے پر جج کا اظہار برہمی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد سیشن کورٹ میںتوشہ خانہ کیس کی سماعت مےں چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست کی گئی ،اس پر جج ہمایوں دلاور نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 37سماعتیں ہو چکی ہیںجبکہ عمران خان صرف تین بار عدالت میںپیش ہوئے،کیا وکلا کا کام صرف استثنا کی درخواستیں دائر کرنا رہ گیا ہے۔جواب میں وکیل نے کہا کہ ہمیںسپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ نہیں ملا تھا ،بس آخری بار استثنا دیدیں ،عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : علی محمد خان کی رہائی کا حکم ،غیر قانونی گرفتاری پر ڈپٹی کمشنر طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں