لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے مختلف علاقوں میں تواتر سے جاری بارشوں کے باعث شہری سیلاب کاخطرہ بڑھ گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم اے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر نچلے درجے جبکہ دریائے سندھ میں تونسہ پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔تربیلا ،چشمہ اور کالاباغ کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ستلج میں سلیمانکی پر درمیانے درجے اور گنڈا سنگھ والا پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،پاکپتن اور منچن آباد میں دریا کے کنارے بستیوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے،ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گھر کی چھت گرنے سے ماں اور 3بچے جاں بحق