بھارتی وزیر دفاع کا ایل او سی عبور کرنے کے متعلق بیان ،پاکستان نے سخت ردعمل دے دیا

بھارتی وزیر دفاع کا ایل او سی عبور کرنے کے متعلق بیان ،پاکستان نے سخت ردعمل دے دیا

سلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کے دراس لداخ میں ایل او سی عبور کرنے کی تیاری کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کے دراس لداخ میں ایل او سی عبور کرنے کی تیاری کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہم بھارت کو خبردار کرتے ہیں اس کی جنگجویانہ بیان بازی خطے کے امن و سلامتی کےلیے خطرہ ہے۔ انہوں کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں