چین جانا پاکستانیوں کیلئے مزید آسان ، اہم خبرآگئی

چین جانا پاکستانیوں کیلئے مزید آسان ، اہم خبرآگئی

کراچی (کامرس رپورٹر ) یوں تو پاکستان اور چین پڑوسی ممالک ہیں لیکن آمدو رفت آسان نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کا آنا جانا کم ہے لیکن اب پی آئی اے نے چین کے مزید 14 شہروں تک رسائی کا فیصلہ کرلیا  اور اب بیک وقت 16 شہروں تک فضائی آپریشن کااعلان ہوگیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق  پی آئی اے اب کراچی، اسلام آباد،لاہورودیگرشہروں سے چین کے16 شہروں کیلئے فلائٹس چلائےگی۔ چین کے16 شہروں میں بیک وقت فلائٹس سے پاکستان اورچین کے درمیان تعلقات میں مزیداضافہ ہوگا۔ چین میں فلائٹ نیٹ ورک بڑھانے سے قومی ایئرلائن کی آمدنی میں بھی اضافہ متوقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:چینی وزیر خارجہ برطرف،حیران کن وجہ بھی سامنے آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں