پاکستان آکر شادی کرنیوالی بھارتی لڑکی کے بھائی کا بیان بھی آگیا

پاکستان آکر شادی کرنیوالی بھارتی لڑکی کے بھائی کا بیان بھی آگیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت سے آ کر پاکستانی نوجوان سے شادی کرنیوالی لڑکی کے بھائی کا بیان بھی آگیا۔ پاکستان آنیوالی لڑکی کے بھائی ڈیوڈ نے کہا ہے کہ اگر میری بہن بھارت سے غداری کرچکی ہے تو واپس آنے کی ضرورت نہیں وہیں رہے، نصر اللہ نے میری بہن کو سوشل میڈیا کے ذریعے بہلا پھسلا کر لالچ دیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈیوڈ نے بہن کے بھارت چھوڑنے کی وجہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انجو گھر سے دوست سے ملنے کا کہہ کر گئی تھی لیکن پھر ہمیں انجو نے بتایا کہ وہ پاکستان کے شہر لاہور پہنچ گئی ، انجو نے اپنے آفس سے گھومنے کی خاطر ایک ہفتے کی چھٹی لی تھی اس کا ارادہ اس دوران خاندان کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کا تھا لیکن پھر بجٹ کے باعث انجو کا پروگرام خاندان کے ساتھ نہیں بن پایا اور پھر بالاخر انجو نے ہمیں بتایا کہ وہ امرتسر جارہی ہیں۔ بہن اور بہنوئی کے درمیانی ازدواجی تعلق سے متعلق ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ دونوں اچھی زندگی گزار رہے تھے، میں بہن کے ساتھ رہتا تھا ،ان کے دو بچے ہیں ، اچھی خوشگوار زندگی گزاررہی تھی لیکن ہمیں نہیں پتہ تھا کہ انجو نصر اللہ سے رابطے میں ہے، پاکستان جیسا ملک جو ہم سے ناراض رہا ہے وہاں کیسے، سب انجو سے واپس آنے کا کہہ رہے ہیں آخری بار جب بات ہوئی تو بہن نے کہا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں، میں 2 سے 4 دن میں بھارت واپس آجاو¿ں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں