mobile depression

رات گئے تک موبائل کا استعمال آپ کو بنائے ڈپریشن کا شکار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) رات دیر تک موبائل فون استعمال کرنے والے کو ڈپریشن جیسی خطرناک بیماری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
یہ انکشاف اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اینڈریو ڈی ہیوبرمین نے کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ رات 11 سے صبح 4 بجے کے درمیان موبائل کا استعمال دماغ کے لیے مضر ہے، سکرین سے نکلنے والی روشنی سے دماغ کے حصے ہیبین نولا میں ایک ایسا سرکٹ پیدا ہوتا ہے جو ڈوپامین (دماغ میں خوشی پیدا کرنے والا کیمیکل) کو کم کرتا ہے اور مایوسی کو بڑھاتا ہے۔ایک اور تحقیق کے مطابق رات میں موبائل پر سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والے ڈپریشن، بائی پولر ڈِس آرڈر اور نیوروٹیسز جیسی ذہنی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کی دوسری بڑی بیماری رعشہ کا علاج ورزش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں