election act

الیکشن ترمیمی بل 2023 منظورنگران حکومت کو اضافی اختیارات حاصل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بل کے تحت ایکٹ 2017میں مزید ترامیم کی گئیں،نگران حکونت کو اضافی اختیارات حاصل ہونگے،ملکی معیشت کیلئے ضروری فیصلوں کا اختیار ہو گا،بین الاقوامی اداروں اور غیر ملکی معاہدوں کی مجاز ہو گی۔بل کے مطابق پریزائیڈنگ افسر الیکشن نتیجہ کو فوری الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو بھیجنے کا پابند ہو گا ،پریزائیڈنگ افسر حتمی نتیجے کی تصویر بنا کو آر او اور الیکشن کمیشن کو بھیجے گا ۔

یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ کیس ،35سوالوں پر مشتمل سوالنامہ عمران کے حوالے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں