لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مون سون کی بارشوں کا آج سے نیا سپیل شروع، 30جولائی تک بارشیں ہوں گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج سے مون سون بارشوں کا نیا سپل شروع ہو جائے گا ،ملک کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے ۔یاد رہے کہ ابھی تک مون سون بارشوں کے پچھلے سپل کے اثرات سے جان نہیں چھڑائی جا سکی ہے ،دریاﺅں اور ندیوں میں طغیانی نے ہر طرف تباہی مچا رکھی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ فوجداری کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد