دیر (نمائندہ خصوصی ) بھارت سے آئی انجو نامی لڑکی نے اسلام قبول کرلیا اور پاکستانی لڑکے نصراللہ سے نکاح کرلیا، ان کا نکاح ڈسٹرکٹ عدالت دیر میں ہو، دلہن کا اسلامی نام فاطمہ رکھا گیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق نکاح کی خبرکے بعد جوڑے کی پہاڑوں کی سیر اور ویڈیوسیشن کی ایک ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر شیئرکردی گئی ۔ اس سے قبل انجونامی بھارتی خاتون نے شادی کے حوالے سے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انجو کاکہنا ہے کہ میں یہاں نصراللہ سے ملنے اورگھومنے آئی ہوں،شادی کا کوئی ارادہ نہیں، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔گھومنے کے بعد میں وآپس اپنے ملک چلی جاﺅں گی۔ پولیس نے بھی تصدیق کی تھی کہ انجوتمام قانونی دستاویزات حاصل کرکے ہی آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی ادویات کے استعمال سے 18امریکی اندھے،4مارے گئے