خیبر (مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع خیبر کی مسجد میں خود کش دھماکہ،مقامی تھانہ کے انچارج شہید ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبر کے علاقہ جمرود کی علی مسجد میں تقریب جاری تھی کہ دھماکہ ہو گیا ،پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا ،حملہ میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہو گئے،کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : علی محمد خان ایک بار پھر گرفتار