اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی خواتین ارکان کو کوڑا کرکٹ اور باقیات قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کی باقیات یہاں اب بھی موجود ہیں،ایوان میں پی ٹی آئی کا کوڑا کرکٹ باقی رہ گیا ہے۔ان الفاظ پر پی ٹی آئی کی خواتین ارکان نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔
یہ بھی پڑھیں : خواجہ آصف کے ریمارکس پر پی ٹی آئی خواتین ارکان سیخ پا