ANP

اے این پی کی گورنر اور تحریک انصاف پر لفظی بمباری

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے آج دہشتگردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں،ہم بار بار کہہ رہے تھے کہ صوبے پر توجہ دیں ورنہ حالات خراب ہونگے۔
امیر حیدر نے پریس کانفرنس میں کہاکہ آج کے پی میں آئے روز ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے ،ایک جماعت 9سال تک برسر اقتدار رہی ،کئی سکینڈلز سامنے آئی لیکن تحقیقات کو روک دیا گیا ۔گورنر کے پی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب اگر سب کے گورنر بنیں تو ان کیلئے اور سب کیلئے بہتر ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی 5درخواستوں پر نوٹس جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں