لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے پر سول جج کی اہلیہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مقدمہ میں سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ کیخلاف بچی کو حبس بے جا میں رکھنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں،مقدمہ میں بتایا گیا کہ 14سالہ رضوانہ 10ہزار روپے پر سول جج کے گھر ملازم تھی،تشدد سے بچی کے دانت، بازو، ناک اور پسلیاں ٹوٹ گئیں،بچی کی میڈیکل لیگل رپورٹ آنے کے بعد مزید دفعات شامل کی جائینگی۔
یہ بھی پڑھیں : مکان کی دیوار گرنے سے 3بچے جاں بحق