”ورلڈ کپ کی کنڈیشنز پاکستان کے لیے سازگار ہیں“ہرشل گبزنے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کی فیورٹ قرار دے دیا

”ورلڈ کپ کی کنڈیشنز پاکستان کے لیے سازگار ہیں“ہرشل گبزنے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کی فیورٹ قرار دے دیا

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) سابق جنوبی افریقی بیٹر ہرشل گبز کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہے،انہوں کہا کہ ورلڈ کپ کی کنڈیشنز پاکستان کے لیے سازگار ہیں ، یہ ٹیم ٹاپ فور میں شامل ہو گی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے۔عدم تسلسل ضرور ہے لیکن سب جانتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم میچ ڈے پر کیسے کلک کر سکتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان ٹیم میں ہمیشہ ایکس فیکٹر پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ خطرناک ٹیم ہے۔ورلڈ کپ کی کنڈیشنز پاکستان کے لیے سازگار ہیں ، یہ ٹیم ٹاپ فور میں شامل ہو گی۔یاد رہے کہ میگا ایونٹ کا انعقاد بھارت میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈکپ ویڈیو میں بابر اعظم کی غیر موجودگی پر اداکارہ ماورا حسین خاموش نہ رہ سکیں،پیغام جاری کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں