اسلام آباد (عدالتی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں سماعت کے دوران نیا موڑ آ گیا اورجج ہمایوں دلاور نے پی ٹی آئی کے وکلا کے خلاف ہی اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق جج ہمایوں دلاور نے دوران سماعت کہا کہ سب کے سامنے فیس بک پوسٹس کے کاغذات لہرائے گئے، کوئی کسی کے لیے جج نہیں بن سکتا، مجھے بھی انصاف چاہیے۔فاضل جج ہمایوں دلاور کی جانب سے اعلیٰ عدالت سے انصاف کی درخواست کی گئی ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ خود سے منسوب فیس بک پوسٹیں کمرہ عدالت میں دکھانے پر ایف آئی اے کو بھی تحقیقات کے لیے لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم حکومت نے ایک سال کے دوران کتنا قرضہ لیا؟جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں