کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، ابرار احمد نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکن ٹیم کے آﺅٹ ہونے کے بعد جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنالیے ، میزبان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 21 رنز درکار ہیں۔عبداللہ شفیق 74 اور کپتان بابر اعظم 8 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ”پاکستان ٹیم ورلڈ کپ 2023 کی فاتح ہوگی“ سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق