health card

صحافیوں کو صحت کارڈ دینے کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے صحافیوں کیلئے صحت کارڈ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ،صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے ہیلتھ انشورنس فارم کا آن لائن فارم کا اجرا کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ ورکنگ جرنلسٹس کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،7اگست کو وزیراعظم باقاعدہ ہیلتھ کارڈ کا اجرا کرینگے،ہیلتھ انشورنس فارم کو آسان بنایا گیا ہے،صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس اور تنخواہوں کا مسئلہ ہمیشہ رہا ہے جسے حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں فائرنگ،پبلک سروس کمیشن کاڈائریکٹر قتل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں