shah mehmood

”پہلے بھی کہا اب بھی کہتا ہوں سائفر ایک حقیقت ہے“شاہ محمود ڈٹ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود سائفر پر اپنے دیے بیان پر ڈٹ گئے،جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود نے جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد باہر آ کر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سائفر پر نیشنل سیکیورٹی کے ایک نہیں دو اجلاس بلائے گئے ،سول اور ملٹری لیڈرشپ نے اتفاق کیا جس سے راجہ ریاض کے موقف کی نفی ہوئی ،دونوں اجلاسوں ،میں سائفر کی حقیقت کو تسلیم کیا گیا ،سائفر پر پارلیمنٹ کمیٹی کا اجلاس بھی بلایا گیا تا کہ قوم متفقہ لائحہ عمل طے کرے۔آج طلبی پر پونے دو گھنٹے سوالات کے جواب دیے،ابھی ان کی تفصیلات میں جانا مناسب نہیں سمجھتا۔

یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس،شاہ محمود اور اسد عمر جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں