kpk land sliding

خیبر پختونخواہ میں بارشیں ،لینڈسلائیڈنگ،10افراد جاں بحق

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخواہ میں بارشوں اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث حادثات میں دس افراد جان کی بازی ہار گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم اے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ شدید بارشوں سے دریا اور ندی نالے بھر گئے ،کئی علاقوں میں طغیانی اور سیلاب آ گیا،سیلابی علاقوں کا بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ بدستور منقطع ہے،چترال میں سیلابی ریلوں سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔دیر ،سوات اور چترال میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔سکردو میں سیلابی ریلے ،شاہراہ بلتستان پر کئی مقامات پر آمدورفت معطل ہو گئی ،متعدد سیاح بھی سیلابی علاقوں میں پھنس گئے ۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں فائرنگ،پبلک سروس کمیشن کاڈائریکٹر قتل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں