ڈی آئی جی شارق جمال کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

لاہور(کرائم سیل)ڈیفنس ہاوسنگ سوسائٹی(ڈی ایچ اے)لاہور کے نجی اپارٹمنٹ میں پراسرار طور پر جان کی بازی ہارنے والے ڈپٹی انسپکٹرجنرل(ڈی آئی جی) پنجاب پولیس شارق جمال خان کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہریوں کے لئے بڑی پریشانی،موبائل سروس 10محرم تک بند رکھنے کا اعلان
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔شارق جمال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ شارق جمال کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں پائے گئے، شارق جمال کا جسم اکڑا ہوا تھا ، بائیں کہنی پر زخم کا پرانا نشان تھا جب کہ متوفی کے دانتوں اور ہونٹوں پر خون کے نشانات موجود تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شارق جمال کے پھیپھڑے متاثر پائے گئے، جسمانی اعضا کے نمونے کیمکل تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں جب کہ موت کی حتمی وجوہات فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی جبکہ تحقیقاتی ٹیم نے اسے طبعی موت قرار دیا ہے۔ شارق جمال کے اہل خانہ نے مزید پولیس کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے ڈی آئی جی شارق جمال ڈی ایچ اے میں واقع اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف نے جسٹس(ر)ثاقب نثار کو نواز شریف کے خلاف سازشی ٹولے کا سرغنہ قرار دے دیا

یاد رہے کہ ڈی آئی جی شارق جمال لاہور میں بطور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن تعینات رہ چکے ہیں، انہوں نے مشہورزمانہ کیس جس میں ملزم نے موٹروے پر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور پھر تین مہینے کی تحقیقات کے بعد وہ ملزم عابد ملہی تک پہنچے تھے اور بعد میں عابد ملہی کو عدالت نے سزاے موت کی سزا سنائی تھی۔شارق جمال کی ایک ہی بیٹی ہے جو اپنی والدہ کے ساتھ امریکا شفٹ ہوگئی تھی، ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال اپنا ڈیفینس والا گھر چھوڑ کر فلیٹ میں شفٹ ہوگئے تھے اور پچھلے کافی عرصے سے وہیں پرمقیم تھے۔شارق جمال لاہور میں بطور ڈی آئی جی ٹریفک بھی کام کر چکے ہیں اور جلد ہی 21 گریڈ میں ترقی ہونے والی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق جو بھی ہائی پروفائل کیسز ہوتے تھے شارق جمال کو ہی دیے جاتے تھے،شارق جمال ادب سے لگاو¿ بھی رکھتے تھے، وہ ایک اچھے شاعر اور کالم نگار تھے، ایک انگریزی اخبار کے لیے کالم بھی لکھتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں