مونس الٰہی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران بھی اشتہاری قرار

لاہور(کورٹ رپورٹر)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی کے بعد احتساب عدالت نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران کو بھی منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس،بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہبازشریف اور ان کے اہلخانہ کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا تاہم عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف،نصرت شہباز،حمزہ شہباز اور جویریہ علی کو کیس سے بری کردیا تاہم شہبازشریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے رابعہ عمران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ رابعہ عمران کے اثاثے منجمد رکھنے کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے۔عدالت نے ریفرنس کے شریک ملزموں کو بھی بری کرنےکا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں