نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ٹماٹر وں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد ماں نے دبئی میں موجود اپنی بیٹی سے ٹماٹر لانے کی فرمائش کردی ،بئی میں مقیم خاتون نے چھٹیوں میں بھارت جانے کا ارادہ کیا اور اپنی والدہ سے تحفے بارے پوچھا تو انہوں نے ملک میں قیمتی چیزوں میں سے ایک ٹماٹر لانے کی فرمائش کردی۔ پاکستان ٹائم کے مطابق بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ بیٹی نے بھی والدہ کی فرمائش کا لحاظ کیا اور سوٹ کیس میں 10 کلو ٹماٹر رکھ کر بھارت لے آئیں۔جب یہ بات سوشل میڈیا پر سامنے آئی تو کئی لوگوں نے انہیں ٹماٹر محفوظ کرنے کے ٹوٹکے بھی بتائے ، کئی نے انہیں بھارتی ماﺅں کی سادگی کے قصے بیان کیے ۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی کوریا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں