hepatitas

ہیپاٹائٹس کے جان لیوامرض میں خوفناک حد تک اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کا انکشاف ،جان لیوا مرض غیر محفوظ خون کے نفوذ اور سرنجوں کے دوبارہ استعمال سے پھیل رہا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کا انکشاف سامنے آیا۔
وزیر صحت نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ پاکستان میڈیکل ریسرچ کونسل نے 2008 میں سروے کروایا، ہیپاٹائٹس بی کا پھیلاو 2.5فیصد اور ہیپاٹائٹس سی کا پھیلاو 5فیصد تھا، سندھ اور پنجاب میں 19-2018 کےسروے کے دوران پھیلاوں میں مزید اضافہ ہوا، پنجاب نے 2018 کے دوران ہیپاٹائٹس کا سروے کرایا، پنجاب میں ہیپاٹائٹس بی کا پھیلاو 2.2 فیصد اور ہیپاٹائٹس سی کا پھیلاو 18.19 فیصدتھا جبکہ سندھ میں ہیپاٹائٹس بی کا پھیلاو 1.05 اور ہیپاٹائٹس سی کا پھیلاو 6.2 فیصد تھا۔
وزیر صحت نے بتایا کہ ہیپایٹائٹس غیر محفوظ خون کے نفوذ اور سرنجوں کے دوبارہ استعمال سے پھیل رہا ہے، حجاموں کی دکانوں پر ریزر کابار بار استعمال اور گندے آلات کا استعمال بھی مرض کو پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں،نوجوانوں کا جسم پر ٹیٹو بنوانا اورکان چھدوانا بھی مرض کا باعث بنتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دل ہونا چاہی دا جوان۔۔۔دل کے مریضوں کیلئے نیا پیس میکر تیار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں