pervez ilahi

پرویز الٰہی منی لانڈرنگ کیس میں عدالت طلب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی آئی)کی سپیشل عدالت نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی کو منی لانڈرنگ کیس میں 26 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپیشل عدالت نے آئی جی پنجاب کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا،عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے نے نامکمل چالان پیش کیا،شریک ملزمان مونس الٰہی اور جبران خان کے حوالے سے رپورٹ پیش نہیں کی گئی،دونوں ملزمان سے متعلق تمام تفصیلات طلب کر لی گئیں۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ پرویز الٰہی کو جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے،پیش نہ کرنے کی صورت میں آئی جی کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : مقروض ملک کے عیاش حکمران،پنجاب حکومت کا نئی بیش قیمت گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں